’میں تم سے شادی کرنا چاہتا ہوں‘ نوجوان اپنی محبوبہ کو شادی کے خواب دکھا کر سہیلی سمیت ساتھ لے گیا، پھر 15 دن بعد دونوں لڑکیاں کہاں سے اور کس شرمناک حالت میں ملیں؟ جان کر آئندہ کوئی بھی لڑکی یہ غلطی نہ کرے
نئی دلی(نیوز ڈیسک)کہتے ہیں کہ آج کل اعتبار کا زمانہ نہیں، اور سچ ہی تو کہتے ہیں۔ روز ہمارے سامنے دھوکے اور فریب کے ایسے واقعات سامنے آتے ہیں کہ جان کر عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ بدقسمتی سے اس کے باوجود بعض لوگ ایسے سادہ لوح ہوتے ہیں کہ آنکھیں بند کر کے دغابازوں کی باتوں پر یقین کر لیتے ہیں، اور اس کا نتیجہ بعض اوقات بہت ہی بھیانک ہو سکتا ہے۔ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع کورایا کی دو نوعمر لڑکیوں کے ساتھ بھی ایک ایسا ہی المناک واقعہ پیش آ گیا ہے۔ ایک شیطان صفت نوجوان کی باتوں پر انہوں نے یقین کیا اور نتیجہ یہ ہوا کہ اس بدبخت نے دونوں کو اغواءکر لیا اور اپنے آٹھ ساتھیوں کے ساتھ ملکر دو ہفتے سے زائد عرصے تک انہیں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔
یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
خلیج ٹائمز کے مطابق لڑکیوں کی عمر 17 اور15 سال بتائی گئی ہے اور گزشتہ روز پولیس نے انہیں مدھیا پردیش کے بجوڑی ریلوے سٹیشن کے قریبی علاقے سے بازیاب کروایا ہے۔ ان کا تعلق ریاست جھاڑکھنڈ کے علاقے کورایا سے ہے، جو ریاست مدھیا پردیش کا سرحدی علاقہ ہے۔
کورایا کی ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس نودیتا شرما نے اس واقعے کے متعلق بتایا ”4 مارچ کے روز ابھیجیت پال عرف پنکو نامی 20 سالہ نوجوان نے ان میں سے ایک لڑکی کو ملنے کے لئے بلایا تھا۔ دونوں کے درمیان کچھ عرصے سے روابط تھے اور ابھیجیت نے لڑکی کو یقین دلایا تھا کہ وہ اس سے شادی کرنا چاہتا ہے۔اس کے وعدوں پر یقین کر کے لڑکی اس کے ساتھ چلی گئی اور اپنے ساتھ ایک سہیلی کو بھی لے کر گئی۔ ابھیجیت ان دونوں لڑکیوں کو ریاست جھاڑکھنڈ کے گاﺅں کھنگاپانی لے گیا اور انہیں قید کر لیا۔ بجوڑی کے علاقے میں دونوں لڑکیوں کو دو ہفتے تک قید رکھا گیا اور اس دوران نو افراد انہیں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔“
لڑکیوں کے گھر والوں کی جانب سے پولیس کو دی گئی درخواست کے بعد اس معاملے کی تفتیش کا آغاز کیا گیا اور ایک مخبر کی اطلاع پر بجوڑی ریلوے سٹیشن کے قریبی علاقے میں چھاپہ مار کر لڑکیوں کوبازیاب کروالیا گیا۔ نو ملزمان میں سے آٹھ کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں اشرف علی، منوج کمار، ہمراج پانیکا، اویناش، جتندر کمار رائے اور راکیش کمار شامل ہیں، جبکہ مرکزی ملزم ابھیجیت بھی پولیس کی حراست میں ہے۔