’امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مجھ سے تعلق قائم کیا اور۔۔۔‘ ایک اور خوبرو ماڈل سامنے آگئی اور ایسا انکشاف کردیا کہ امریکی صدر واپس اپنے گھر نہ جاسکیں گے
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خفیہ جنسی مراسم کے پے در پے انکشافات نے پہلے ہی ان کی صدارت کے لئے کافی خطرات پیدا کر دئیے ہیں لیکن اگر کوئی کسر باقی رہ گئی تھی تو وہ اب پوری ہونے جا رہی ہے۔ اخبار ’دی انڈیپینڈنٹ‘ کے مطابق اب فحش میگزین ’پلے بوائے‘ کی مشہور ماڈل کیرن میکڈوگل بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کچھ تہلکہ خیز انکشافات منظر عام پر لانے کی تیاری کررہی ہیں۔
یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
کیرن کا کہنا ہے کہ میڈیا کمپنی ’دی نیشنل انکوائرر‘ کے سربراہ ڈیوڈ جے پیکر نے رازداری معاہدے کے تحت انہیں خاموش رہنے پر مجبور کر رکھا ہے لیکن اب وہ مزید خاموش نہیں رہیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیوڈ نے ان کے ساتھ یہ معاہدہ ڈونلڈ ٹرمپ کے کہنے پر کیا تاکہ ان کا منہ بند رکھا جاسکے۔ کیرن نے اس معاہدے سے نجات پانے کے لئے عدالت کا رخ کرلیا ہے تاکہ اسے کالعدم قرار دلوانے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنے خفیہ مراسم کی تفصیلات دنیا کے سمانے لاسکیں۔
کیرن کا مزید کہنا تھا کہ انہیں دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ اگر انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں کچھ بھی بتایا تو یہ قانونی معاہدے کی خلاف ورزی ہوگی جس پر انہیں بھاری ہرجانے کا سامنا کرنا پڑسکتاہے۔ ان کے وکیل پیٹر سٹرس نے جریدے ’نیویارکرٹائمز‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت بھرپور کوششیں ہورہی ہیں کہ مس کیرن کو خاموش رکھا جائے لیکن عدالت سے رازداری معاہدہ کالعدم قرار دلوانے کے بعد وہ سب کچھ سامنے لے آئیں گی۔
یاد رہے کہ کچھ ہی عرصہ قبل فحش اداکارہ سٹورمی ڈینیلز نے بھی یہ دعوٰی کیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل مائیکل ڈی کوہن نے ان کے ساتھ رازداری کا معاہدہ کیا۔ سٹورمی ڈینیلز کا بھی کہنا تھا کہ وہ اس معاہدے کو ختم کرنا چاہتی ہیں تاکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنے تعلقات کی ساری تفصیلات سامنے لاسکیں۔ انہوں نے بھی رازداری معاہدے کو کالعدم قرار دلوانے کے لئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا ہے۔