مدینہ منورہ, 6 برس میں 28 ہزار مریضوں کے دل کا آپریشن کیا گیا

مدینہ منورہ, 6 برس میں 28 ہزار مریضوں کے دل کا آپریشن کیا گیا

مدینہ منورہ(آن لائن)ادار ہ برائے امراض قلب کا کہنا ہے کہ گزشتہ 6 برس میں 28 ہزارامراض قلب میں مبتلا افراد کا آپریشن کیا گیاجن میں معتمرین بھی شامل تھے۔ 

غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے مقدس ترین شہر مدینہ منورہ میں ادارہ برائے امراض قلب کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ 6 برس کے دوران 1لاکھ 14 ہزار افراد نے ادارے سے رجوع کیا جن میں سے1846 حجاج او رزائرین تھے۔ 1151 افراد کے دل کے آپریشن کئے گئے جبکہ 612 بچوں کو یہ سہولت فراہم کی گئی۔یہی نہیں 28 ہزار 179بڑے اور جبکہ 738 بچوں کی انجیوپلاسٹی کی گئی ہے۔

مزید : عرب دنیا

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...