سعودی عرب؛مسافر بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم ، 2 افراد جاں بحق، 26 زخمی

سعودی عرب؛مسافر بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم ، 2 افراد جاں بحق، 26 زخمی
سعودی عرب؛مسافر بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم ، 2 افراد جاں بحق، 26 زخمی

  

مکہ المکرمہ(آن لائن)سعودی عرب میں مسافر بس اور ٹرالر میں ہولناک تصادم ہوا،جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور اسکا معاون موقع پر جاں بحق جبکہ 26 مسافر زخمی ہوگئے ہیں ۔

سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ مکہ مکرمہ میں القوبعیہ شاہراہ پر پیش آیا جس کے نتیجہ میں2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور ایمرجنسی کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ، امدادی ٹیموں نے جاں بحق افراد کی نعشیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ بس میں 50 مسافر سوار تھے جبکہ تصادم اس قدر شدید تھا کہ بس کا ڈرائیور اور اس کا معاون جائے حادثہ پر ہی دم توڑ گئے۔

مزید : عرب دنیا