تیر کمان سے نکل چکا،دنیا کی کوئی طاقت ترک قوم کو ترقی کی راہ میں ناکام نہیں کرسکتی:رجب طیب اردوان

تیر کمان سے نکل چکا،دنیا کی کوئی طاقت ترک قوم کو ترقی کی راہ میں ناکام نہیں ...

استنبول(آن لائن)ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترک قوم دوبارہ عظیم اور طاقتور بننے کیلئے کوشاں ہے،عظیم اور طاقتور ترکی کے راستے کو کوئی بھی طاقت کاٹ نہیں سکتی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت استنبول میں اپنی سیاسی جماعت کے پارلیمانی گروپ سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ رکاوٹیں پیدا کرنے والے ہمیں2023ء کے اہداف سے باز نہیں رکھ سکتے اور نہ ہی عظیم و طاقتور ترکی کے قیام کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرسکتے ہیں۔اب تیر کمان سے نکل چکا ہے۔ ترک قوم نے اب صدیوں پرانی راکھ کو ہٹاتے ہوئے اپنی قدیم تہذیب کے شعلوں کو دوبارہ سے بلند کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سفر میں ہماری قوم کا ساتھ دینے والاعظیم ترکی میں اپنا مقام حاصل کرسکتا ہے، کوئی مخالف محاذ کو چنتا ہے اسے اپنی تقدیر کے سامنے سرجھکانا ہی پڑے گا۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...