کھیلنے کے قابل نہیں تھا ،اپنے فزیوکو کارکردگی کا کریڈٹ دینا چاہوں گا:کامران اکمل

کھیلنے کے قابل نہیں تھا ،اپنے فزیوکو کارکردگی کا کریڈٹ دینا چاہوں گا:کامران ...
کھیلنے کے قابل نہیں تھا ،اپنے فزیوکو کارکردگی کا کریڈٹ دینا چاہوں گا:کامران اکمل

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور زلمی کے اوپنر بلے باز کامران اکمل کا کہنا ہے کہ میری کمر میں مسئلہ تھا اور گلے میں بھی انفیکشن تھا امید نہیں تھی کہ آج کا میچ کھیل سکوں گا،  لیکن اپنی ٹیم کے فزیو کو کریڈٹ دینا چاہوں جہنوں نے مجھ پر سخت محنت کی اور میر ی فٹنس بحال کرنے میں مدد دی ۔

اننگ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل کا کہنا تھا کہ مجھے امید نہیں تھی کہ اتنا رنز سکور کرجاﺅں گا لیکن اللہ کا شکر ہے ایک اچھا رنز بنانے میں ہماری ٹیم  کامیاب رہی ،ہم اس کا دفاع کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم کی کارکردگی میں یونس خان کا بہت بڑا ہاتھ ہے انہوں نے ہماری صلاحیتوں کو نکھارنے میں بہت محنت کی ۔

واضح رہے پشاور زلمی کامران اکمل کی 77رنز کی طوفانی اننگ کے بدولت16اوورز میں 170رنز تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے جسے کراچی کنگز کوعبور کرنے کے لئے ایک بڑا ہدف قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید : PSL /PSL News Update