چیف جسٹس ثاقب نثار راو انوار کو جیل بھیجنے کے بعد ایسی جگہ پہنچ گئے کہ نجم سیٹھی کی بھی خوشی کی انتہا نہ رہی، تصویر سامنے آ گئی

چیف جسٹس ثاقب نثار راو انوار کو جیل بھیجنے کے بعد ایسی جگہ پہنچ گئے کہ نجم ...
چیف جسٹس ثاقب نثار راو انوار کو جیل بھیجنے کے بعد ایسی جگہ پہنچ گئے کہ نجم سیٹھی کی بھی خوشی کی انتہا نہ رہی، تصویر سامنے آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار بھی لاہور میں کرکٹ کا میلہ سجا دیکھنے کیلئے قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے ہیں جہاں سے ان کی نجم سیٹھی کے ساتھ بیٹھے ہوئے تصویر سامنے آ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا انتہائی اہم ترین میچ آج قذافی سٹیڈیم میں جاری ہے جس میں کامیاب ہونے والی ٹیم 25 مارچ کو کراچی میں فائنل میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ مقابلہ کرے گی ۔ پشاور زلمی نے 16 اوورز کے محدود میچ میں کراچی کنگز کو جیت کیلئے 171 رنز کا پہاڑجیسا ہدف دے دیاہے ۔پی ایس ایل کے لاہور میں جاری اس اہم ترین میچ کو دیکھنے کے لئے چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار بھی قذافی سٹیڈیم میں پہنچ گئے جہاں پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ان کا پر تپاک استقبال کیا جبکہ شائقین کرکٹ بھی اپنے درمیان دیکھ کر بے حد خوش ہو ئے ۔اس موقع پر ان کی تصاویر بھی سامنے آ گئیں ہیں ۔

واضح رہے کہ آج صبح کراچی میں جعلی پولیس مقابلے میں مارے گے نوجوان نقیب اللہ محسود قتل کیس کے مفرور ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار چیف جسٹس کی عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے حفاظتی ضمانت کیلئے استدعا کی لیکن عدالت نے اسے مسترد کرتے ہوئے پولیس کو حراست میں لینے کا حکم دیاتھا۔ اب راﺅ انوار کو کراچی کے سپیشل سیل منتقل کر دیا گیاہے جہاں عدیل چانڈیو ان سے تحقیقات کریں گے ۔

تصاویر دیکھیے:

مزید : اہم خبریں /قومی /کھیل /PSL /PSL News Update