امریکا کی نئی پابندیوں کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے: ایران

امریکا کی نئی پابندیوں کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے: ایران
امریکا کی نئی پابندیوں کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے: ایران

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تہران (یوا ین پی) ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے ترجمان سید حسین نقوی نے کہا کہ امریکا نے جوہری معاہدے پر عمل کرنے کیلئے کام نہیں کیا بلکہ وہ اس سمجھوتے کی خلاف ورزی کیلئے 19بار قوانین پاس کیے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے ترجمان کا کہناتھا کہ جوہری معاہدے کے نفاذ کا موجودہ عمل غیر مطمئن ہے اور اس کی وجہ امریکا کی وعدہ خلافی ہے، جب 2016 میں جوہری معاہدہ طے پایا تو امریکا نے اگلے دن ہی11 ایرانی شخصیات اور اداروں پر نئی پابندیاں عائد کیں۔حسین نقوی نے کہا کہ ایران نئی پابندیوں کے سامنے سر نہیں جھکائے گا، دریں اثنا جرمنی کے وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے زور دیا کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے ہونے والے معاہدے پر تمام فریقین قائم رہیں اور اس کا تحفظ یقینی بنائیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران جوہری معاہدہ خطے اور پوری دنیا کیلئے نہایت اہم ہے اس لیے اس معاہدے کے تمام فریقین اپنے وعدوں پر قائم رہیں اور اس کی پاسداری کریں۔

مزید : بین الاقوامی