فلپائن، مسافر بس کو حادثہ ،19افراد ہلاک، متعدد زخمی

فلپائن، مسافر بس کو حادثہ ،19افراد ہلاک، متعدد زخمی
فلپائن، مسافر بس کو حادثہ ،19افراد ہلاک، متعدد زخمی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

منیلا(آن لائن) فلپائن میں ایک مسافر بس کے حادثے میں19 مسافر ہلاک اوردرجن سے زائد زخمی ہو گئے ہیں ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ حادثہ دارالحکومت منیلا کے جنوب میں ایک پہاڑی پل پر پیش آیا جہاں مسافر بس پل کے جنگلے کو توڑتی ہوئی 15 میٹر نیچے جا گری،حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار 15سواریاں موقع پر دم توڑ گئیں جبکہ متعدد بری طرح زخمی ہوگئے جنہیں طبی امدا کیلئے لاشوں سمیت ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ بس کا کنٹرول ڈرائیور کے ہاتھ سے نکل گیا تھا جو تیز رفتاری سے بس چلا رہا تھا۔

مزید : بین الاقوامی