پی ایس ایل دیکھنے والے تماشائیوں میں ایسا وائرس پھیل گیا کہ ۔۔۔۔

پی ایس ایل دیکھنے والے تماشائیوں میں ایسا وائرس پھیل گیا کہ ۔۔۔۔
پی ایس ایل دیکھنے والے تماشائیوں میں ایسا وائرس پھیل گیا کہ ۔۔۔۔

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ایس ایل کے میچوں کے دوران تماشائیوں نے رنگینی پیدا کرنے کے لئے جہاں کئی طرح کے سوانگ رچارکھے ہیں وہاں نوجوان تماشائیوں کا ایک گروہ اکٹھے مل کر اپنے اپنے سر کھجلانے لگتا ہے اور بالوں کو یوں جھاڑتا ہوا نظر آتا ہے جیسے وہ سروں سے خشکی جھاڑرہے ہوں ۔ دوبئی اور شارجہ کے بعد لاہور میں بھی کئی بار ایسے مناظر دیکھنے کو ملتے رہے ہیں ۔ان تماشائیوں سے جب اجتماعی طور پر سر کھجلانے کی وجہ دریافت کی گئی تو انہوں نے ہنستے ہوئے بتایا کہ یہ ’’ٹینش وائرس‘‘ کو دور کرنے کا سب سے آسان طریقہ ہے ۔کراچی کنگز کے سپورٹر تماشائیوں کا دعویٰ ہے کہ کھیل کے میدان میں سر کھجلانے کایہ انداز انہوں نے متعارف کرایا ہے جس کی دیکھا دیکھی دوسرے تماشائیوں نے بھی اسکو اپنا لیا ہے۔

مزید : کھیل