جوڈیشل مارشل لأ کا مشورہ آئین جمہوریت اور عدلیہ کے وقار پر حملہ، شیخ رشید عدالت سے نااہل ہوۓ تو دُکھ ہو گا:خواجہ سعد رفیق

 جوڈیشل مارشل لأ کا مشورہ آئین جمہوریت اور عدلیہ کے وقار پر حملہ، شیخ رشید ...
 جوڈیشل مارشل لأ کا مشورہ آئین جمہوریت اور عدلیہ کے وقار پر حملہ، شیخ رشید عدالت سے نااہل ہوۓ تو دُکھ ہو گا:خواجہ سعد رفیق

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جوڈیشل مارشل لأ کا مشورہ آئین جمہوریت اور عدلیہ کے وقار پر حملہ ہے، پاکستان ادارہ جاتی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا، شیخ رشید عدالت سے نااہل ہوۓ تو دُکھ ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگن ویب سائٹ پر اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کو پچھاڑنے کے چکر میں انتشار، افراتفری اور فساد کو ہوا دی جا رہی ہے،گروہی مفادات کے تحفظ کی جنگ ملک کو دلدل میں دھنسا سکتی ہے، مسلم لیگ ن کو ہدف بنانے کا کھیل سب دیکھ اور سمجھ رھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر دور میں احتساب کے نام پر بلیک میلنگ اور انتقام ہماری بدقسمتی ہے ، شیخ رشید عدالت سے نااہل ہوۓ تو دُکھ ہو گا، سیاستدانوں کو عوامی عدالت سے اہل یا نااہل ہو نا چاھئیے۔خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کی نااہلی پر بھی دکھ ہوا ،سید یوسف رضا گیلانی کی نااہلی پر بھی میرا موقف یہی تھا، پاکستان برطانیہ یا امریکہ نہیں ہے، وہاں کے حوالے یہاں دینا حماقت ہے، ہم چار مارشل لا اور سول مارشل لأ بھی بھگت چکے ہیں۔واضح رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ  سپریم کورٹ سے نگران حکومت بنانے سے متعلق بھی سب کوتوقع ہے،تمام احکامات پورے کرنے کیلیے چیف جسٹس صاحب 90دن کا جوڈیشل مارشل لالگادیں۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...