طویل جنگ سے عسکریت پسند تھک چکے ،مذاکرات کی میز پر آجائیں:امریکہ 

طویل جنگ سے عسکریت پسند تھک چکے ،مذاکرات کی میز پر آجائیں:امریکہ 
طویل جنگ سے عسکریت پسند تھک چکے ،مذاکرات کی میز پر آجائیں:امریکہ 

  

واشنگٹن(آن لائن)افغانستان میں اعلیٰ ترین امریکی کمانڈر جنرل نکلسن نے کہا ہے کہ افغانستان میں 16 برس سے جاری لڑائی سے عسکریت پسند اب تھک چکے ہیں اور وقت آ گیا ہے کہ طالبان امن مذاکرات کیلئے رضامند ہو جائیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جنرل نکلسن کا اپنے ایک انٹرویو میں کہناتھا کہ طالبان کیساتھ امن مذاکرات کے ثمرات ظاہر ہونے میں کئی برس لگ سکتے ہیں جبکہ بعض ماہرین اس خدشے کا اظہار کر رہے ہیں کہ موسم بہار کے شروع ہونے کے ساتھ عسکریت پسندوں کی کارروائیاں ایک بار پھر زور پکڑ سکتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ٹرمپ انتظامیہ نے اس کی پیش بندی کرتے ہوئے افغانستان میں موجود امریکی افواج کیلئے دستیاب فوجی وسائل میں اضافہ کر دیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی