چینی صدر اورنریندر مود ی کا ٹیلیفونک رابطہ ،شی جن پنگ کوصدرمنتخب ہونے پر مبارکباد

چینی صدر اورنریندر مود ی کا ٹیلیفونک رابطہ ،شی جن پنگ کوصدرمنتخب ہونے پر ...
چینی صدر اورنریندر مود ی کا ٹیلیفونک رابطہ ،شی جن پنگ کوصدرمنتخب ہونے پر مبارکباد

  

بیجنگ(آئی این پی)ہندوستانی وزیراعظم مودی نے شی جن پنگ کو ایک مرتبہ پھرچینی صدرمنتخب ہونے پرمبارکبادیتے ہوئے کہاکہ بھارت چین کے ساتھ اعلی سطح کے روابط اور دوطرفہ تعلقا ت پرزیادہ فروغ دے گا۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق اس موقع پر چینی صدرکا کہناتھا کہ چین اور بھارت دنیا کے کثیر الطرفہ رجحان اورمعیشت کے عالمگیریت کے حوالے سے اہم اور بڑے ترقی پزیرملک ہیں۔حالیہ عرصے میں چین، بھارت تعلقات کی بہتری کے باعث باہمی تعاون اور عوامی رابطوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔شی جن پنگ نے مزید کہا کہ چین بھارت کیساتھ سیاسی اعتماد کوزیادہ مضبوط کرنیکاخواہشمند ہے اور دوطرفہ تعلقات کے معیار کو مسلسل بلند کرنا چاہتا ہے۔

مزید : بین الاقوامی