’اس بندے کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے کیونکہ ۔۔۔‘ مایہ ناز باولر نے میچ میں کامیابی کے بعد ایسے کھلاڑی کے بارے میں تعریفوں کے پل باند ھ دیئے کہ آپ بھی کہیں گے ’100 فیصد درست کہہ رہے ہیں ‘

’اس بندے کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے کیونکہ ۔۔۔‘ مایہ ناز باولر نے میچ میں ...
’اس بندے کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے کیونکہ ۔۔۔‘ مایہ ناز باولر نے میچ میں کامیابی کے بعد ایسے کھلاڑی کے بارے میں تعریفوں کے پل باند ھ دیئے کہ آپ بھی کہیں گے ’100 فیصد درست کہہ رہے ہیں ‘

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پشاور زلمی کے انتہائی مایہ ناز فاسٹ باولر حسن علی نے کامران اکمل کی شاندار بلے بازی پر انہیں مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے ۔

میچ کے اختتام پر خاتون رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے حسن علی کا کہناتھا کہ اللہ کا شکرہے کہ فائنل میں پہنچ گئے ہیں ، میری باولنگ میں تسلسل نہیں آ رہا تھا کیونکہ ایک مہینے کے بعد کھیلنے آیا تھا تاہم بعد میں تسلسل آ گیا ، کامران اکمل جس طرح پورا ٹورنامنٹ اور خصوصی طور پر گزشتہ چند میچز میں انہوں نے جیسی کارکردگی دکھائی ہے اس پر ان کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے ، کامران اکمل کا تیسرا سیزن بھی بہت اچھا رہاہے ۔ان کا کہنا تھا کہ یونس بھائی لیجنڈ ہیں جبکہ ثقلین بھائی سمیت تمام بڑے کھلاڑیوں کو بہت زیادہ ایکسپرنس ہے ،ہم جیتیں یا ہاریں وہ ہمیں ہمت دیتے ہیں اور کوشش ہے کہ فائنل میں اچھا کھیل پیش کریں ۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update