محمود ضیا احمد سوئی ناردرن گیس کے مینیجنگ ڈائریکٹر مقرر 

محمود ضیا احمد سوئی ناردرن گیس کے مینیجنگ ڈائریکٹر مقرر 
محمود ضیا احمد سوئی ناردرن گیس کے مینیجنگ ڈائریکٹر مقرر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی)محمود ضیا احمد سوئی ناردرن گیس کامینیجنگ ڈائریکٹر مقرر کردیا گیا ,

تفصیلات کے مطابق محمود ضیا احمد 20مارچ 2019 سے سوئی ناردرن گیس کے مینیجنگ ڈائریکٹر کا اضافی چارج دے دیا گیا ۔ محمود ضیا کا سوئی ناردرن میں ڈسٹری بیوشن، کنسٹرکشن، آپریشنز اور گیس پائپ لائنز سسٹم کی مینٹننس کے شعبوں میں 31سال کا مثالی تجربہ ہے۔مینیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز ہونے سے قبل جناب محمود ضیا احمد سینیئر جنرل مینیجر(ڈسٹری بیوشن نارتھ)اورسینیئر جنرل مینیجر (انجینئرنگ سروسز) کے علاوہ گوجرانوالہ، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور دیگر ریجنز کے جنرل مینجر کے عہدوں پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔کمپنی کے آپریشنز میں بہتری لانے کے سلسلے میں شاندار خدمات کے علاوہ محمود ضیا یو ایف جی /لائن لاسز میں کمی کے بھرپور حامی رہے ہیں۔جناب محمود ضیا نے اپنے کیریئر کے دوران توانائی کے شعبے اور مینجمنٹ کے حوالے سے کئی مقامی اور بین الاقوامی کورسز میں شرکت کی ہے۔ شاندار تعلیمی پسِ منظر کے حامل جناب محمود ضیا نے ایم ایس سی (کیمیکل انجینئر نگ) میں پوزیشن ہولڈر رہنے کے علاوہ پنجاب یونیورسٹی سے کیمیکل انجینئرنگ میں گریجویشن کی ۔نئے مینیجنگ ڈائریکٹر نے 1988 میں بطور اسسٹنٹ انجینئر سوئی ناردرن گیس میں شمولیت اختیار کی۔ سوئی ناردرن سے قبل وہ اسٹیٹ سیمنٹ کارپوریشن سے وابستہ رہے ہیں۔