ٹانک میں جشن نوروز کی آمد‘ امام بارگاہ کی سیکورٹی سخت

ٹانک میں جشن نوروز کی آمد‘ امام بارگاہ کی سیکورٹی سخت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانک(نمائندہ خصوصی)جشن ناروز کی آمد کے موقع پر کمانڈنگ آفسیر لیفیٹنٹ کرنل الطاف بلوچ کا ضلع بھر کی امام بارگاہوں کا دورہ سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا امام بارگاہوں کے دورہ کے دوران انہوں نے متولیوں سے ملاقات کی اور ان سے سیکورٹی انتظامات کے بارے میں بات چیت کی لیفیٹنٹ کرنل الطاف بلوچ کا کہنا تھا کہ جشن ناروز کے موقع پر پولیس اور پاک فوج فول سیکورٹی انتظامات اٹھائے گی تاکہ اہل تشیع برادری اپنے مذہبی تہوار کو بلا خوف و خطر منا سکیں شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لئے پاک فوج پولیس انتظامیہ مکمل مدد فراہم کرے گی جبکہ علاقہ میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے پاک فوج کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی پاک فوج امن میں خلل ڈالنے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹے گی ۔۔