ٹل میں ضلع کرم کے عوام کے لئے عدالتیں بنانے پر تحفظات کا اظہار
ہنگو(بیورورپورٹ)تحصیل ناظم ٹل کے دفتر میں ٹل کے مشران کا ہنگامی گرینڈ جرگہ ،جرگہ نے ٹل میں ضلع کرم کے عوام کے لئے عدالتیں بنانے پر تحفظات کا اظہار ،حکومت اور انتظامیہ کرم کے عوام کے لئے ضلع کرم میں ہی عدالتی دفاتر کا بندوبست کریں،تحصیل ناظم حاجی پیاو زار اور ضلع ناظم ابراہیم بنگش و دیگر کا گرینڈ جرگہ میں مشران سے خطاب ۔تفصیلات کے مطابق ٹل تحصیل ناظم آفس میں ایک گرینڈ جرگہ کا انعقاد کیاگیا جسمیں تحصیل ناظم پیاؤزار وزیر،ضلع ناظم ابراہیم بنگش،ڈسٹرکٹ،تحصیل ویلج ناظمین،علاقہ مشران عمائدین کثیر تعداد میں موجود تھے۔ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل حاجی ناظم پیاؤزار نے کہا کہ بغیر مشاورات کے ہمارے آفس کو عدالتی کے حوالے کرانا کسی صورت قابل قبول نہیں۔ایسے اقدام سے گریز کیاجائے جن سے عوامی مفاد عامہ کو نقصان پہنچ رہاہو۔انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کر کے واپس لیں بصورت دیگر احتجاج کرنے سے گریز نہیں کیاجائیگا۔گرینڈ جرگہ کے دوران مشران نے تحصیل اور ضلعی دفاتر میں مداخلت کی پرزور مذمت کی۔حاجی پیاو زار اور ابراہیم بنگش و دیگرنے کہاکہ ہمارے لئے جج صاحبان قابل قدر اور قابل احترام ہیں۔انہوں نے صوبائی حکومت اور وفاق سے سپیشل گرانٹ اور عدالت کیلئے بلڈنگ اور جج صاحبان کے رہائش کے فنڈ کی منظوری کا مطالبہ کیا ہے۔اجلاس سے تحصیل ٹل مشران اور سیاسی رہنماؤں سمیت منتخب بلدیاتی نمائندوں نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے مشترکہ طورپر حکومت سے مطالبہ کیا کہ بغیر کسی تاخیر کے ڈپٹی کمشنر اپنے احکامات واپس لیں اور کرم عوام کے سہولیات کیلئے صدہ اور پاڑاچنار میں عدالت قائم کئے جائے۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ پر واضح کیاکہ بلامشاورت عوامی خدمت کے دفاتر کسی کے حوالے کردینا عوام کے معاملات متاثر کر نے کے مترادف ہے۔انتظامیہ کے ایسے اقدامات کے خلاف احتجاج کرنے سے بھی گریز نہیں کیا جائیگا۔