ضلع مہمند کے مقامی طلباء میڈیکل و انجینئرنگ کالجوں میں داخلوں سے محروم

ضلع مہمند کے مقامی طلباء میڈیکل و انجینئرنگ کالجوں میں داخلوں سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مہمند ( نمائندہ پاکستان) ضلع مہمند کے مقامی طلباء میڈیکل و انجینئرنگ کالجوں میں داخلوں سے محروم۔ ہم نے ہر فورم پر آواز اُٹھائی لیکن کسی نے ہمارے مسئلے پر توجہ نہیں دی۔ ان خیالات کا اظہار اکبر شیر تحصیل یکہ غنڈ ضلع مہمند سے تعلق رکھنے والے طالب علم نے مہمند پریس کلب میں صحافیوں کو فیراد سناتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2016 ء سے ضلع مہمند کے کوٹے پر انجینئرنگ اور میڈیکل کالجوں میں جعلی ڈومیسائلز کرھنے والے صوبے کے دوسرے اضلاع کو داخلے ملتے ہیں۔ جبکہ ضلع مہمند کے طلباء گزشتہ چار سال سے محروم چلے آرہے ہیں۔ اس سلسلے میں ہم نے ہر فورم پر آواز اُٹھائی لیکن تا حال شنوائی نہ ہوسکی۔ ہم گورنر خیبر پختونخواہ اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ ضلع مہمند کے کوٹے پر ضلع مہمند کے مقامی رہائشی حقدار طلباء کو داخلے دی جائے۔ اور جعلی ڈومیسائل رکھنے والے طلباء کے خلاف کاروائی کی جائے تاکہ قبائلی ضلع کے طلباء میں پیدا ہونے والی بے چینی دور ہو سکیں۔ بصورت دیگر ہم مشترکہ طور پر تحریک چلا کر وزیر اعظم ہاؤس کے سامنے احتجاج کرینگے۔