نیوزی لینڈ: آٹومیٹک اورسیمی آٹو میٹک اسلحے پرپابندی کا اعلان

نیوزی لینڈ: آٹومیٹک اورسیمی آٹو میٹک اسلحے پرپابندی کا اعلان
نیوزی لینڈ: آٹومیٹک اورسیمی آٹو میٹک اسلحے پرپابندی کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کرائسٹ چرچ(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے آٹومیٹک اورسیمی آٹو میٹک اسلحے پرپابندی کا اعلان کردیا ہے۔
عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی میں استعمال ہونے والے ہرقسم کے اسلحے پرپابندی ہوگی۔
کرائسٹ چرچ کی مساجد پر ہونے والی دہشت گردی کی کارروائی کے بعد انہوں نے اعلان کیا کہ فوجی طرز کے ہتھیار رکھنے پر پابندی ہوگی۔جیسنڈا آرڈرن نے ملک بھر میں آٹو میٹک اور سیمی آٹو میٹک اسلحے کی فروخت پرپابندی لگانے کا اعلان کردیا ہے۔
اس ضمن میں انہوں نے پریس کانفرنس میں حوالہ دیا کہ مساجد پرحملے میں آٹومیٹک اور سیمی آٹومیٹک اسلحہ استعمال کیا گیا تھا۔
وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ اسلحے پر پابندی سے متعلق بہت جلد قانون سازی کی جائے گی۔ فوجی نوعیت کے ہتھیاروں پر پابندی کا اطلاق قانون سازی کے فوری بعد ہوگا۔
نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں گزشتہ جمعہ کو ہونے والی دہشت گردی کی کارروائیوں میں 50 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔ سفید فام نسل پرست دہشت گرد نے مساجد میں اس وقت فائرنگ کی تھی جب لوگ نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مساجد میں موجود تھے۔