شکارپور: پولیس کی بڑی کارروائی، جاگن کے علاقے سے 5 دہشتگرد گرفتار

شکارپور: پولیس کی بڑی کارروائی، جاگن کے علاقے سے 5 دہشتگرد گرفتار
شکارپور: پولیس کی بڑی کارروائی، جاگن کے علاقے سے 5 دہشتگرد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شکارپور پولیس نے 5 دہشتگردوں کو گرفتار کر کے دھماکہ خیز مواد سمیت اسلحہ برآمد کر لیا، گرفتار دہشتگردوں نے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔


شکارپور میں دہشتگردی کی بڑی کارروائی کی اطلاع پر پولیس حرکت میں آئی، 2 دہشتگردوں عبدالشکور اور عبد الحکیم بنگلانی کو جاگن کے علاقے سے گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے 2 تیار شدہ پریشر ککر بم، 35 ہینڈ گرنیڈ، 20 کلو بارود اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ دہشتگردوں کی نشاندہی پر انکے مزید 3 ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار دہشتگردوں نے سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے افغانستان سے پیسوں کی فنڈنگ ہونے کا اعتراف کیا ہے، ملزمان کا کہنا تھا ہمارے نیٹ ورک میں 10 سے زیادہ تربیت یافتہ دہشت گرد ہیں۔ سربراہ کے ہلاک ہونے سے نیٹ ورک متاثر ہوا ہے، ہمیں تخریب کاری کے بدلے پیسے ملتے تھے۔