”پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل رات کی نیند نہیں اڑ ی اور ۔۔۔“پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل آسٹریلوی کپتان نے کیا کہا ؟ جانئے
شارجہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ میچز کی سیریزکاآغاز کل سے ہوگا تاہم آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے کہاہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل رات کی نیند نہیں اڑی اور فاسٹ بولر محمد عباس کی وجہ سے بھی پریشانی سے دوچار نہیں ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ کا کہناتھا کہ سینئر کھلاڑیوں کے آرام کرنے کے باوجود پاکستانی ٹیم ایک اچھی ٹیم ہے اس لیے ہمیں گیم پلان کے مطابق ہی کھیل پیش کرنا ہوگا ۔ان کا کہناتھا کہ محمد عباس نے گزشتہ ٹیسٹ سیریز میں غیر معمولی بولنگ کی تھی لیکن ون ڈے کی کنڈیشنز مختلف ہوں گی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی بولرز میں سوئنگ کرنے کی صلاحیت ہے اس لیے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو گیم پلان کے مطابق کھیلنا ہوگا۔