ملتان سلطانز کے کوچ این بوتھا نے فرنچائز انتظامیہ کو شعیب ملک کے بارے میں کیا کہا؟ تہلکہ خیز انکشاف علی ترین کو بھی حیران پریشان کر دے، جان کر آپ کو ملتان سلطانز کی شکست کی اصل وجہ سمجھ آ جائے گی

ملتان سلطانز کے کوچ این بوتھا نے فرنچائز انتظامیہ کو شعیب ملک کے بارے میں کیا ...
ملتان سلطانز کے کوچ این بوتھا نے فرنچائز انتظامیہ کو شعیب ملک کے بارے میں کیا کہا؟ تہلکہ خیز انکشاف علی ترین کو بھی حیران پریشان کر دے، جان کر آپ کو ملتان سلطانز کی شکست کی اصل وجہ سمجھ آ جائے گی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جیت کیساتھ اختتام کو پہنچ چکا ہے جس میں سب سے بری کارکردگی لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی رہی اور شعیب ملک کی قیادت میں شاہد آفریدی جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترنے والی ملتان سلطانز کی کارکردگی پر سب ہی حیران رہے۔

سینئر صحافی و تجزیہ کار عبدالماجد بھٹی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ ملتان سلطانز کے کوچ این بوتھا نے ٹیم انتظامیہ سے شکایت کی کہ شعیب ملک نے کسی بھی میچ میں ان کے گیم پلان پر عملدرآمد نہیں کیا اور میدان میں اپنا گیم پلان لے کر چلتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ شعیب ملک ”پاور کوریڈور“ سے تعلق رکھنے والے ہیں اور ان کا شمار بااثر کرکٹرز میں ہوتا ہے، ملتان سلطانز والوں سے پوچھ لیں کہ این بوتھا نے کپتان کے بارے میں کیا کہا ہے۔

عبدالماجد بھٹی نے بتایا کہ این بوتھا نے ملتان سلطانز کی انتظامیہ کو بتایا کہ شعیب ملک نے میرے کسی بھی پلان پر عملدرآمد نہیں کیا اور ہمیشہ اپنا پلان لے کر چلتے رہے۔ اگرچہ وہ سینئر کھلاڑی ہیں اور پاکستان کرکٹ کیلئے ان کی سروسز بھی بہت ہیں لیکن اب انہیں ٹیم میں وہ کردار ادا کرنا ہو گا جو بھارتی ٹیم کیلئے مہندرا سنگھ دھونی ادا کر رہے ہیں، یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ 20 سے 25 رنز بنائیں اور اگلے میچ کیلئے جگہ پکی کر کے چلے جائیں، انہیں میچ ختم کرنا چاہئے۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update