کراچی میں عمارت میں آتشزدگی سے ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

کراچی میں عمارت میں آتشزدگی سے ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی
کراچی میں عمارت میں آتشزدگی سے ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) گلشن اقبال میں عمارت میں آتشزدگی کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں 17 منزلہ عمارت کی چوتھی منزل پر آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں، آگ بجھانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ریسکیو ذرائع کے مطابق متعدد افراد جان بچانے کے لیے عمارت کی چھت سے رسی کے ذریعے نیچے اترے جب کہ کئی افراد اب بھی عمارت کی چھت پر جمع ہیں۔
عمارت میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے 4 فائر ٹینڈر اور 2 سنارکل موقع پر پہنچ گئی ہیں، ایم ڈی واٹربورڈ کا کہنا ہے کہ پانی سے بھرے متعدد ٹینکرز فوری آتشزدگی کے مقام پر روانہ کیے جارہے ہیں اور ہائیڈرنٹس سیل کے افسران کو بھی آتشزدگی کے مقام پر روانہ کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے عمارت میں آگ لگنے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی کو آگ پر قابو پانے کیلیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔