وزیراعظم عمران خان کا نیوزی لینڈ کی ہم منصب جیسنڈ ا آرڈن سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم عمران خان کا نیوزی لینڈ کی ہم منصب جیسنڈ ا آرڈن سے ٹیلیفونک رابطہ
وزیراعظم عمران خان کا نیوزی لینڈ کی ہم منصب جیسنڈ ا آرڈن سے ٹیلیفونک رابطہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی ہم منصب جیسنڈ ا آرڈن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس دوران کرائسٹ چرچ میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی مذمت اور نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کے فوری ایکشن کی تعریف کی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی ہم منصب کے ساتھ اسلامو فوبیا اور عالمی انتہا پسندی کے معاملے پر بھی تفصیلی گفتگو کی اور کہا کہ آپ نے مسلم کمیونٹی کیلئے بہت عزت اور احترام کا مظاہرہ کیاہے پاکستانی عوام کی جانب سے آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتاہوں ۔
وزیراعظم نے کہا کہ مسلمانوں کیلئے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا رد عمل قابل تعریف ہے ۔ عمران خان نے واقعہ کے بعد نیوزی لینڈ کے حکام کے بر وقت ایکشن کی بھی تعریف کی ۔ عمران خان نے ہم منصب سے حملے میں پچا س انسانی جانوں کے ضیاع پر بھی شدید رنج کا اظہار کیا ۔
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حملے کے بعد نیوزی لینڈ ایک گہرے صدے میں ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -