بہت جلد ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ ٹورنامنٹس ہوں گے

بہت جلد ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ ٹورنامنٹس ہوں گے
بہت جلد ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ ٹورنامنٹس ہوں گے

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فور کا بہترین انعقاد ہم سب کی کامیابی ہے اور اب وہ دن دور نہیں جب ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ ٹورنامنٹس ہوں گے اور پاکستانی اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو کھیلتا دیکھیں گے۔

سرفراز احمد نے پی آئی اے ٹاؤن شپ میں شجرکاری مہم کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عوام سے ملنے والی محبتوں پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان میں لوگوں کاکرکٹ سے والہانہ لگاﺅ ہے اور وہ اس کھیل سے محبت کرتے ہیں، فائنل میں کراچی کے بہترین کراؤڈ کے سامنے کامیابی کا لطف آیا، مستقبل میں پاکستان کرکٹ میں مزید کامیابیاں حاصل کرے گا۔

اس موقع پر سابق ٹیسٹ کپتان اور اپنے دورکے عظیم آل راﺅنڈر وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشل کرکٹ کی راہیں کھل رہی ہیں، غیرملکی کرکٹرزکا کراچی آنا مثبت پیش رفت ہے، ثابت ہوگیا کہ پاکستان پرامن ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کے چیئرمین نے بھی پاکستان میں سیکیورٹی کے حوالے سے معاملات پر اطمینان کا اظہار کر دیا ہے اور امید ہے کہ اگلے برس لیگ زیادہ شاندارانداز میں ہوگی۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update