پی ایس ایل میں حسن علی کی شاندار کارکردگی کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے؟ انکشاف نے سب کو حیران کر دیا

پی ایس ایل میں حسن علی کی شاندار کارکردگی کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے؟ انکشاف نے سب ...
پی ایس ایل میں حسن علی کی شاندار کارکردگی کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے؟ انکشاف نے سب کو حیران کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فور میں پشاور زلمی کی جانب سے انتہائی عمدہ کارکردگی دکھانے والے حسن علی نے اپنی کارکردگی کے پیچھے چھپا راز افشاءکر دیا ہے اور کہا ہے کہ باﺅلنگ کوچ اظہر محمود نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
نجی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں فارم میں واپسی کیلئے رہنمائی پر حسن علی باﺅلنگ کوچ اظہر محمود کے شکر گزار نظر آئے جن کا کہنا تھا کہ کارکردگی میں بہتری اور اعتماد کی بحالی میں ”اجو بھائی“ نے اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ اظہر بھائی نے مجھے سمجھایا کہ کیرئیر میں اچھا اور برا وقت آتا ہے لیکن اپنا حوصلہ جوان رکھو، باﺅلنگ کوچ نے کلائی کی پوزیشن سمیت دیگر معاملات میں بہتری لانے کیلئے کام کیا اور میں اپنی صلاحیتوں کا بہتر استعمال کرنے میں کامیاب ہوا۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -