سونیا حسین کی شیشہ پیتے ہوئے ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) گاہے کچھ اداکارائیں سوشل میڈیا پر اپنی کچھ تصاویر اور ویڈیوز کی وجہ سے صارفین کی تنقید کا نشانہ رہتی ہیں۔ اب کی بار اداکارہ سونیا حسین کی شیشہ پینے کی ویڈیو نے ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق یہ ویڈیو فیشن پاکستان کے انسٹاگرام پر اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی جس میں سونیا حسین شیشے کے دھوئیں کے مرغولے بنا رہی ہوتی ہیں، حالانکہ ملک میں شیشے پر پابندی عائد کی جا چکی ہے اور اس سے لطف اندوز ہونے والا قانون کی گرفت میں آسکتا ہے۔
یہ ویڈیو پوسٹ ہونے کی دیر تھی کہ صارفین نے اداکارہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ ایک شخص نے لکھا کہ ”یہ ہمارے رول ماڈل ہیں اور لاکھوں لوگ ان کی یہی بے شرمی دیکھنے کے لیے انہیں فالو کرتے ہیں۔“ ایک اور صارف نے کہا کہ ”میں تصور کر سکتا ہوں کہ ہمارا معاشرہ آئندہ چند سالوں میں کہاں جانے والا ہے۔“ایک اور شخص نے لکھا کہ ”بے شرمی کی انتہاءہے۔ کیا ہو گیا ہے ان لوگوں کو۔“واضح رہے کہ ابھی چند دن پہلے ہی سونیا حسین ایک گانے پر انتہائی مختصر کپڑوں میں ڈانس کرنے کی وجہ سے بھی تنقید کا نشانہ بن چکی ہیں۔