پہلے ون ڈے میچ سے ایک دن قبل آسٹریلیوی کپتان ایرون فنچ نے پاکستانی ٹیم کی تعریف کردی

پہلے ون ڈے میچ سے ایک دن قبل آسٹریلیوی کپتان ایرون فنچ نے پاکستانی ٹیم کی ...
پہلے ون ڈے میچ سے ایک دن قبل آسٹریلیوی کپتان ایرون فنچ نے پاکستانی ٹیم کی تعریف کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے کہا ہے کہ سینئرز کے آرام کرنے کے باوجود پاکستان ٹیم ایک کوالٹی ٹیم ہے اس لیے ہمیں اپنے گیم پلان کے مطابق کھیلنا ہوگا۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل رات کی نیند نہیں اڑیں اور فاسٹ باولرمحمد عباس کی وجہ سے بھی پریشانی سے دوچار نہیں ہیں۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق ایرون فنچ نے کہا کہ محمد عباس نے گزشتہ برس ٹیسٹ سیریز میں غیر معمولی باولنگ کی تھی تاہم ون ڈے سیریز میں کنڈیشنز مختلف ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی بولرز میں سوئنگ کرنے کی صلاحیت ہے اس لیے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو گیم پلان کے مطابق کھیلنا ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کل سے شروع ہوگی۔ شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں کل پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے آمنے سامنے ہوں گی۔قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت شعیب ملک کریں گے جب کہ 16 رکنی قومی اسکواڈ میں امام الحق، عابد علی، شان مسعود، عمر اکمل، حارث سہیل، عماد وسیم، فہیم اشرف، محمد رضوان، محمد عامر، جنید خان، محمد عباس، عثمان خان شنواری، یاسر شاہ، سعد علی اور محمد حسنین شامل ہیں۔

مزید :

کھیل -