مہاتیر محمد پاکستان پہنچ گئے،وزیر اعظم عمران خان نے استقبال کیا ،معزز مہمان کو 21توپوں کی سلامی،پھول پیش کئے گئے

مہاتیر محمد پاکستان پہنچ گئے،وزیر اعظم عمران خان نے استقبال کیا ،معزز مہمان ...
مہاتیر محمد پاکستان پہنچ گئے،وزیر اعظم عمران خان نے استقبال کیا ،معزز مہمان کو 21توپوں کی سلامی،پھول پیش کئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ملائشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد پاکستان پہنچ گئے ، وزیر اعظم عمران خان اور وزیرخارجہ نے ملائیشین وزیراعظم کا ائیر پور ٹ پر استقبال کیا ، معزز مہمان کو 21توپوں کی سلامی دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مہاتیر محمد وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں ،ان کے طیارے نے نور خان ائیر بیس پر لینڈ کیا جہاں وزیر اعظم عمران خان اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مہاتیر محمد کا استقبال کیا ، اس موقع پر معزز مہمان کو21توپوں کی سلامی پیش کی گئی اور بچوں نے پھول پیش کئے ، وزیر اعظم عمران خان نے ملائیشین وزیر اعظم سے ائیر بیس پر موجود وفاقی کابینہ کے وزراءکا تعارف کروایا ۔
مہاتیر محمد 23مارچ کو یوم پاکستان پریڈ کے مہمان خصوصی ہونگے ، ان کا دورہ پاکستان کا دورانیہ 21سے 23مارچ تک ہوگا ، دورے کے دوران مہاتیر محمد وزیر اعظم ، صدر مملکت سے ملاقات کریں گے ، مہاتیر محمد کے ساتھ ملائشیاءکا اعلیٰ سطحی وفد بھی پاکستان پہنچا ہے ، دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہونگے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -