’’ نہ الیکشن لڑوں گا اور نہ ہی کسی سیاسی جماعت کی مہم چلاؤں گا ‘‘

’’ نہ الیکشن لڑوں گا اور نہ ہی کسی سیاسی جماعت کی مہم چلاؤں گا ‘‘
’’ نہ الیکشن لڑوں گا اور نہ ہی کسی سیاسی جماعت کی مہم چلاؤں گا ‘‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہندوستانی فلموں کے سپر سٹار اور ڈیشنگ ہیرو  سلمان خان نے بھارت کے حالیہ انتخابات میں حصہ لینے کی خبروں کے بعد خود میدان میں آ کر ایسی وضاحت کر دی ہے جس کے بعد بھارتی میڈیا پر پھیلی ہوئی افواہوں کو بھی بریک لگ گئی ہے ۔

بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا میں افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ ممکنہ طور پر سلمان خان لوک سبھا کے الیکشن میں کانگریس کے جھنڈے تلے انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں جبکہ یہ افواہیں بھی گرم تھیں کہ کانگریس مدھیہ پردیش یونٹ نے سلمان خان کو اندور میں انتخابی تشہیر کے لئے آمادہ کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں ۔میڈیا پر پھیلی ہوئی ان افواہوں اور قیاس آرائیوں کے بعد سلمان خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ’’ ملک میں پھیلی  افواہوں کے برعکس  وہ نہ تو لوک سبھا کا الیکشن لڑیں گےاورنہ ہی کسی پارٹی کی انتخابی مہم چلائیں گے‘‘۔

اس سے قبل ایک اور ٹویٹ میں سلمان خان کا کہنا تھا کہ ہم جمہوری دور  میں رہتے  ہیں،ہرہندوستانی کا حق ہے کہ وہ انتخابات میں اپنا  ووٹ ڈالے، میں ان تمام ہندوستانیوں سےگزارش کرتا ہوں جو ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں کہ وہ اپنے ووٹ ڈالنے کا حق استعمال کریں اورحکومت بنانے میں حصہ لیں۔

مزید :

تفریح -