پاکستان سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس پر عالمی عدالت انصاف میں یہ کام نہیں کرسکتا ،ریماعمرکاحیران کن دعویٰ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار ریما عمر نے کہاہے کہ پاکستان سمجھوتہ کیس کا معاملہ عالمی عدالت کیس میں لے کر نہیں جا سکتا ، پاکستان اس کیس کے فیصلے پر یہی کرسکتا ہے جو بھارت ممبئی حملوں پر کرتاآیاہے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ریماعمر نے کہا کہ پاکستان سمجھوتہ کیس کا معاملہ عالمی عدالت کیس میں لے کر نہیں جا سکتا ، پاکستان اس کیس کے فیصلے پر یہی کرسکتا ہے جو بھارت ممبئی حملوں پر کرتاآیاہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس کیس میں ایک اور بات بھی اہم ہے کہ کیا سمجھوتہ ایکسپریس سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کے پاکستانی ورثاءعدالت کارروائی کا حصہ بنے؟وہ اس کا حصہ نہیں بنے ۔