مظہر عباس نے سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس پر بھارتی فیصلے کی اہم وضاحت کردی

مظہر عباس نے سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس پر بھارتی فیصلے کی اہم وضاحت کردی
مظہر عباس نے سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس پر بھارتی فیصلے کی اہم وضاحت کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا یہ یہ فیصلہ متوقع تھا جو بھارتی عدالت سے آیاہے، اس فیصلے کا وقت بہت اہم ہے یعنی یہ فیصلہ بھارتی الیکشن سے قبل آیا ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا یہ یہ فیصلہ متوقع تھا جو بھارتی عدالت سے آیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے متاثرہ خاندان اس فیصلے کے خلاف بھارتی کی اعلیٰ عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں کہ ہم کوسمن نہیں بھیجے گئے اور یہ کہ اگر بھیجے گئے تو ہم کو مل نہیں سکے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں متاثرہ خاندان کو درخواست کے باوجود ویزا نہیں دیا گیا ، یہ وہ وجوہات ہیں جن کی بناءپر اس کیس کو آگے لیکر جایا جا سکتاہے ۔ ان کاکہنا تھا کہ اس فیصلے کا وقت بہت اہم ہے یعنی یہ فیصلہ بھارتی الیکشن سے قبل آیا ہے ۔

مزید :

قومی -