”مسلم لیگ ن کی نا لائقی ہے کہ ۔۔۔“جیل سے باہر آکر خواجہ سعد رفیق اپنی ہی پارٹی پر برس پڑے

”مسلم لیگ ن کی نا لائقی ہے کہ ۔۔۔“جیل سے باہر آکر خواجہ سعد رفیق اپنی ہی ...
”مسلم لیگ ن کی نا لائقی ہے کہ ۔۔۔“جیل سے باہر آکر خواجہ سعد رفیق اپنی ہی پارٹی پر برس پڑے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اپنی کی جماعت پر برس پڑے ۔ان کا کہنا ہے کہ نیب قوانین ختم نہ کرنا مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی نا لائقی تھی ،میں سخت الفاظ میں یہ بات کہہ رہا ہوں ،مشرف کا کالا قانون ختم ہونا چاہیے جس سے سینکڑوں خاندان متاثر ہو رہے ہیں۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو والے موقف میں خرابی نہیں تھی لیکن جب کوئی موقف اپنا یا جاتا ہے تو اس سے پہلے سیاسی جماعتوں کو ہوم ورک بھی کرنا چاہیے ،اگر ہوم ورک نہ کیا جائے تو مقابلہ ٹھیک طریقے سے نہیں ہوتا ۔ان کاکہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں ووٹ لینے پر توجہ دیتی ہیں اور حکومت میں آنے کے بعد پرفارمنس پر توجہ دیتی ہیں لیکن سٹریٹ پاور پر توجہ نہیں دی جاتی ،جماعتیں خود کو منظم نہیں کرتیں جس کے وجہ سے جب آزمائش کی گھڑی آتی ہے تو کچھ لوگ کھڑے ہو جاتے ہیں اور باقی لوگ کھڑے نہیں ہوتے،ہمیں جماعتوں کو منظم کرنا چاہیے ۔

مزید : قومی