ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
صحت کا صدقہ دیں اور نظر بھی لازمی اتاریں۔ عجیب سی صورت حال کا شکار ہیں۔ اس طرح چلتے رہیں گے تو کامیابی نہیں ملے گی۔یاحی یا قیوم کا ورد بھی کریں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ بغیر سوچے سمجھے کسی کام میں ہاتھ ڈالیں گے ان کے لئے مشکل ہے۔ صورت حال کے مطابق پلاننگ کے ساتھ پیش قدمی کریں تو امید ہے کہ صورت حال آپ کے حق میں ہو۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آج اچھا دن ہے۔ آپ کو کسی خاص کام میں کامیابی حاصل ہوگی۔ اور دوسروں سے فائدہ مل سکتا ہے۔ جن افراد نے روزگار کے حوالے سے سفر کرنا ہے وہ کر سکتے ہیں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
روزگارکا خانہ مسلسل بحکم اللہ آپ کے حق میں بہتری ظاہر کررہا ہے۔ آپ اپنی جن پریشانیوں اور مشکلات کا شکار تھے۔ اب اس سے نکلنا شروع ہو گئے ہیں۔ ان شاءاللہ
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
(حسنا اللہ و نعیم الوکیل) کا ورد 450مرتبہ روزانہ کر لیا کریں۔ میرے اللہ نے چاہا تو ہر قسم کی مشکل سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ آج صورت حال کا اندازہ ہو جائے گا۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
کاروباری حضرات کے لئے آج آنے والے دنوں کے بارے میں خوشخبری ملے گی اور جو لوگ سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں ، اب وہ ایسا کر سکتے ہیں۔ خاص طور پر پراپرٹی میں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
نظر بد تو ہے مگر آپ کا چھوٹا سا صدقہ اور توبہ اس کو توڑنے میں کامیاب ہوگا، فکر نہ کریں۔ آج ان شاءاللہ آپ کو کسی نہ کسی حوالے سے خوشی کی خبر بھی مل سکتی ہے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اچھے دنوں کا آغاز شروع ہو گیا ہے۔ آپ اب روزانہ کی بنیاد پر خوشخبری سن سکیں گے اور جو بھی رکاوٹیں تنگ کررہی تھیں۔ وہ تو آپ کو آج شام سے ختم ہوتی محسوس ہوں گی۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
زائچہ بلاک تھا، مگر کل سے یہ کھل جائے گا۔ ستاروں کا سفر شروع ہو گا تو آپ کا بھی ہو جائے گا۔ آپ کے لئے اللہ پاک نے مستقبل میں اچھا ہی سوچ رکھا ہو گا آپ کیوں فکر مند ہیں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
گھریلو ماحول میں کشیدگی کم ہو رہی ہے۔ آپ کے لئے اب کسی فیصلے پر پہنچنے کا آسان طریقہ بھی ملے گا اور جو لوگ عرصہ دراز سے روزگار کے حوالے سے پریشان تھے۔ وہ خوشخبری سن سکیں گے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ بالآخر بندش جیسی صورت حال سے آزاد ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ اب اس کے نتائج آپ کے سامنے ہوں گے اور وہ بھی روزانہ کی بنیاد پر۔ آج ایک اہم کام سے اندازہ ہوگا۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آج بڑا اچھا دن ہے۔ دوپہر کے بعد صورت حال تبدیل اور آپ کے حق میں بہتر ہونا شروع ہو جائے گی اور آپ کو روزگار کے حصول میں بھی انشاءاللہ اب غیر متوقع فائدہ حاصل ہوگا۔