پارلیمنٹ ملازمین کے بارے حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

پارلیمنٹ ملازمین کے بارے حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا
پارلیمنٹ ملازمین کے بارے حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے پارلیمنٹ ملازمین کے لیے کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کٹس منگوانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوہزار ٹیسٹنگ کٹس آئندہ دوروزمیں پہنچ جائیں گی پارلیمنٹ ملازمین کے لیے کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کٹس منگوا لی گئی ہیں، تمام ملازمین کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے تمام  ملازمین کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے جائیں گے،انہوں نے واضح کیا کہ کسی کا بھی ٹیسٹ پر کوئی خرچہ نہیں ہو گا۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ایسے ملازمین جن کو زکام ہو اوران میں دیگر علامات ظاہر ہوں وہ اپنا ٹیسٹ لازمی کرائیں۔انہوں نے کہا کہ جن ملازمین کو معمولی نزلہ زکام ہوا تو ان کے بھی ٹیسٹ کیے جائیں گے،بروقت علاج معالجہ ہونے سے بڑی پریشانی سے بچا جا سکتا ہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد