پاکستان میں کورونا مریضوں کے لئے اب تک کیا اقدامات کئے گئے ہیں؟چیئر مین این ڈی ایم اے جنرل افضل نے قوم کو خوشخبری سنا دی

پاکستان میں کورونا مریضوں کے لئے اب تک کیا اقدامات کئے گئے ہیں؟چیئر مین این ...
پاکستان میں کورونا مریضوں کے لئے اب تک کیا اقدامات کئے گئے ہیں؟چیئر مین این ڈی ایم اے جنرل افضل نے قوم کو خوشخبری سنا دی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئر مین این ڈی ایم اے جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا مریضوں کیلئے 1600 بستروں کے ہسپتالوں کا بندوبست ہو چکا ہے، بڑے ہسپتالوں میں ایک ،ایک وارڈکوبطور آئسو لیشن وارڈمختص کردیاگیاہے،پاکستان بھرمیں ہمار ے پاس 1700وینٹی لیٹرز موجودہیں،ایک لاکھ پی سی آر ٹیسٹنگ کٹس منگوائی جا رہی ہیں،ہسپتالوں میں کام کرنیوالوں کیلئے2ہزاراین 95ماسک آرڈرکیے ہیں،ایک لاکھ ماسک پشاوراور 50 ہزار بلوچستان میں ہیں ،12ملین ماسک اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں موجود ہیں،چین سے 30ہزارتھرموگنز درآمد کی جا ئیں گی،ملک میں کوروناکے حوالے سے 9 ہسپتال قائم کرلیے ہیں ،چین سے فوری طور پر 800وینٹی لیٹرز منگوائے جا رہے ہیں۔

چیئر مین این ڈی ایم اے جنرل محمد افضل نے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ملک بھر کے ہسپتالوں میں صحت کی حفاظت اور علاج معالجے کے انتظامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بڑے ہسپتالوں میں ایک ،ایک وارڈکوبطور آئسو لیشن وارڈمختص کردیاگیاہے، ایک لاکھ ماسک پشاوراور 50 ہزار بلوچستان میں ہیں،12ملین ماسک اسلام آباد،لاہوراورکراچی میں موجود ہیں،چین سے30ہزارتھرموگنز درآمد کی جا ئیں گی،چین کے سفیر کی مدد سے 800 وینٹی لیٹرزکی بکنگ کرلی گئی ہے ، بہت سے ممالک نیوینٹی لیٹرزکیلئے ایک ایک سال کی بکنگ کرائی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وینٹی لیٹرز کی دنیا بھر کمی ہے،پاکستان بھرمیں ہمارے پاس 1700 وینٹی لیٹرز موجودہیں، چین سے800وینٹی لیٹرز درآمد ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ پی سی آر ٹیسٹنگ کٹس منگوائی جا رہی ہیں،ہسپتالوں میں کام کرنیوالوں کیلئے2ہزاراین 95ماسک آرڈرکیے ہیں،ایک کٹس سے کم سے کم 90ٹیسٹ ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کوروناکے حوالے سے 9 ہسپتال قائم کرلیے ہیں ،پورے ملک میں 1600 بستروں کی جگہ بنادی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پشاور میں ایک لاکھ اور بلوچستان میں 50 ہزارماسک ہیں،30ہزار تھرمل گنزچین سے منگوا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا مریضوں کیلئے 1600 بستروں کے ہسپتالوں کا بندوبست ہو چکا ہے،ملک بھر میں 9 چھوٹے بڑے ہسپتالوں کو تیار کر لیا گیا ہے،کراچی میں دو ہسپتالوں کوکورونا کیلئے تیار کر لیا گیا ہے،بلوچستان ،ڈی آئی خان ،مردان ، سکردو، گلگت میں ایک ایک ہسپتال تیار ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد،لاہور اور کراچی میں 12 ملین ماسک موجود ہیں،چین سے30ہزارانفراریڈگنزدرآمد کی جا رہی ہیں،سرحدی داخلہ مراکز پر 2000 ہزار انفراریڈ گنز رکھی گئی ہیں۔چیئر مین نے کہا کہ چین سے فوری طور پر 800وینٹی لیٹرز منگوائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا وباء کے باعث وینٹی لیٹرز کی طلب بہت بڑھ چکی ہے، چینی کمپنی’علی بابا‘کی جانب سے50ہزار این95ماسک عطیہ کیے گئے ہیں۔

مزید : قومی