جاپانی سفارت خانے کے ڈیفنس اتاشی کی جلال الدین رومی سے ملاقات

جاپانی سفارت خانے کے ڈیفنس اتاشی کی جلال الدین رومی سے ملاقات

  



ملتان (نیوز رپورٹر) جاپانی سفارت خانہ کے ڈیفنس اتاشی کرنل مامورونانجو نے کہا ھے کہ حکومت جاپان بہت جلد جنوبی پنجاب کے سرمایہ کاروں اور کاشتکاروں کے تعاون سے ایسے پروگرام ترتیب دے رھی ھے جس سے جنوبی پنجاب میں نہ صرف معاشی ترقی کا پہیہ تیز ھوگا بلکہ سماجی طور پر بھی یہ علاقہ دنیا کے نگاھوں کا مرکز بنے گا ان خیالات کا اظہار انھوں نے چیمبر آف(بقیہ نمبر5صفحہ12پر)

کامرس ملتان اور ڈیرہ غازی خان کے سابق صدر اور معروف صنعت کار خواجہ جلال الدین رومی سے ملتان میں ان ملاقات میں کیا جاپانی سفارت خانہ کے ڈیفنس اتاشی کرنل مامورنانجو نے کہا کہ جاپان نے ھمشیہ آڑے وقت میں پاکستانی عوام کا ساتھ دیا ھے اور وہ اب کاروباری دائرہ کار جنوبی پنجاب تک بڑھانا چاھتا ھے جس کے تحت خاص طور پر ایگر بیس انڈسٹری،آٹو انڈسٹری اور زرعی پیداوار کو بڑھانے کے لئے نئے منصوبے لا رھا ھے ان منصوبوں کو فعال کرنے کرنے کے لئے پہلے جنوبی پنجاب کی عوام کی تربیت کی جائے گی پھر اس کے بعد اس علاقے کو کاروباری مرکز کا درجہ دیا ھائے گا کہ حکومت جاپان نے یہ فیصلہ کیا ھے کہ وہ بڑے شہروں کی بجائے جنوبی کی طرف توجہ دے گی اس ملاقات میں خواجہ جلال الدین رومی نے جاپان حکومت کو سی پیک سے خاطرخواہ استفادہ کرنے کی پیش کش کی کہ جنوبی پنجاب کے صنعت کار،سرمایہ کارا ور زمیندار اس سلسلہ میں حکومت جاپان کے شان بشانہ چلنے کے لئے تیار ھیں کہ اس علاقے میں آج بھی آٹو،ٹکسٹائل،ایگروفوڈزاور ایگروفیڈز کے شعبوں میں کامیابی کے امکانات باقی علاقوں سے کہیں زیادہ ھیں خواجہ جلال الدین رومی کی اس پیش کش کے بعد جاپان کے ڈیفنس اتاشی نے کہا کہ ھم اس علاقے کی کاروباری استعداد بڑھانے کے لئے خاص طور پر زرعی اور دیگر وں شعبوں میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لئے جاپان حکومت سے بات کرکے جلد ھی اچھی خبریں دوں گا کہ جنوبی پنجاب کی زمین اتنی زرخیز ھے کہ ھم زراعت کیساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں بھی روزگار کے نئے دروا کریں گے

ملاقات

مزید : ملتان صفحہ آخر