مٹھن کوٹ میں حادثہ‘ نوجوان جاں بحق‘ بستی ملوک سے نومولود کی لاش برآمد

مٹھن کوٹ میں حادثہ‘ نوجوان جاں بحق‘ بستی ملوک سے نومولود کی لاش برآمد

  



مٹھن کوٹ‘ رحیم یار خان‘ بستی ملوک (نمائندہ خصوصی‘ بیورو رپورٹ‘ نمائندہ پاکستان) دو موٹر سائیکل مٹھن کوٹ کی طرف آرہے تھے کہ مٹھن کوٹ لال سونہارہ کے نزدیک انڈس ہائی وے پر ان کی سندھ کی طرف جانے والے ایک ٹرک کے ساتھ ٹکر ہوگئی جس کے نتیجہ میں (بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

نواحی علاقہ موضع تونگ کے کا رہائشی ایک نوجوان جان بحق جبکہ دو افراد عبدالخالق ولد خادم حسین اورارشاد احمدولد غلام حسین قوم جتوئی شدید زخمی ہو گئے حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ریسکیو1122 کی ایک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راجن پور منتقل کر دیا گیاہے۔جبکہ مڈ درباری کی رہائشی 50 سالہ بختاور بی بی جو کہ کھانا پکانے میں مصروف تھی کہ اچانک کپڑوں میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں وہ جھلس کر شدید زخمی ہو گئی‘ ورثاء نے طبی امداد کے لئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود بختاور بی بی جانبر نہ ہوپائی اور دم توڑگئی۔ تھانہ بستی ملوک کے علاقے ترگڑھ کی نہر میں سے نومولود بچہ کی لاش ملی ہے بچہ کی عمر چند گھنٹے بتائی جارہی ہے پولیس تھانہ بستی ملوک نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضہ میں لے کر ضروری کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر