لاہور عبدالحکیم ایم تھری پر رکاوٹیں‘ جنرل منیجر این ایچ اے کو معاملہ حل کرانیکا حکم
ملتان (کورٹ رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بنچ نے عدالتی حکم کے باوجود لاہور عبدالحکیم ایم تھری پر سہولیات فراہم نہ کرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر این ایچ اے حکام کو رکاوٹیں کھڑی کرنے سے باز رہنے اور(بقیہ نمبر17صفحہ12پر)
جنرل منیجر کو حکم دیا ہے کہ معاملے کو حل کریں نہیں تو عدالت اس معاملے کو خود دیکھے گی۔قبل ازیں فاضل عدالت نے موٹر وے پر سہولیات کی عدم فراہمی کے حوالے سے درخواست پر ریمارکس اور تفصیلی فیصلہ بھی جاری کیا تھا۔فاضل عدالت میں طاہر جمال نے کونسل ظفر اللّٰہ خاکوانی کے توسط سے توہین عدالت کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ عدالت نے 12 فروری کو لاہور عبدالحکیم موٹروے پر سہولیات کی فراہمی کا حکم دیا تھا۔لیکن عدالتی حکم کے باوجود موٹروے کی سروس روڈ پر ایمرجمسی سروسز، مساجد،ریسٹ اور فوڈ ایریا مختص نہیں کئے گئے۔جو کہ توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے اس لیے فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ عدالتی حکم کے مطابق سہولیات کی فراہمی کا حکم دیا جائے۔
معاملہ