وہاڑی‘ درجہ چہارم کے ملازمین کی بھرتیوں کا عمل روکنے کا حکم

وہاڑی‘ درجہ چہارم کے ملازمین کی بھرتیوں کا عمل روکنے کا حکم

  



ملتان (کورٹ رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بینچ نے میرٹ کو نظر انداز کرنے پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی دفتر کے درجہ چہارم کے ملازمین کی بھرتیوں کا عمل روکنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست کی سماعت 9 اپریل تک ملتوی کردی ہے۔(بقیہ نمبر18صفحہ12پر)

عدالت عالیہ نے سماعت کے دوران استفسار کیا کہ بھرتیوں کے دوران میرٹ اور ریکروٹمنٹ پالیسی کو کیوں نظر انداز کیا گیا۔ تاہم ڈپٹی کمشنر وہاڑی مؤثر جواب نہ دے سکے۔ فاضل عدالت میں وہاڑی کے رہائشی حبیب اللہ نے ایڈووکیٹ آصف علی چوہدری اور میاں محمد فاروق ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ڈپٹی کمشنر وہاڑی کے آفس میں درجہ چہارم کی بھرتیوں میں میرٹ اور ریکروٹمنٹ پالیسی کو نظر انداز کرتے ہوئے ڈی سی وہاڑی کیپٹن ریٹائرڈ وقاص رشید من پسند لوگوں کو بھرتی کرنے کے درپے ہیں۔ لہٰذا بھرتیوں کو غیر قانونی قرار دے کر اہل امیدواروں کو بھرتی کرنے کا حکم دیا جائے۔ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن ریٹائرڈ وقاص رشید کی جانب سے جواب میں انکشاف ہوا کہ بھرتیوں کے لیے ریکروٹمنٹ پالیسی 2004 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اشتہار سے قبل ہی 20 فیصد کوٹہ پر بھرتی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ جس پر فاضل عدالت نے ڈی سی وہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید کی سرزنش کرتے ہوئے 9 اپریل کو دوبارہ جواب طلب کر لیا ہے۔

حکم

مزید : ملتان صفحہ آخر