صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا دعوت اسلامی کے ترجمان مولانا عبدالحبیب عطاری سے فون پر رابطہ‘کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے کردار ادا کرنیکی اپیل

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا دعوت اسلامی کے ترجمان مولانا عبدالحبیب عطاری ...

  



ملتان(سٹی رپورٹر))صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے دعوت اسلامی کے ترجمان مولانا عبدالحبیب عطاری کو فون کرکے رابطہ کیا اور دورہ چین اور کورنا وائرس کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ چائنہ کی(بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

حکومت نے پاکستان میں کرونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کو سراہا ہے اور بہت جلد کرونا وائرس کی ویکسین تیار کر لی جائے گی۔اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کا کہنا تھا کہ دعوت اسلامی اصلاح معاشرہ کے حوالے سے ایک مقام رکھتی ہے اور بڑی تعداد میں دعوت اسلامی کے پاس نوجوان طبقہ موجود ہے، اس کٹھن وقت میں دعوت اسلامی امت کی رہنمائی کرتے ہوئے کرونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرے۔اس موقع پر ترجمان دعوت اسلامی مولانا عبدالحبیب عطاری نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو بتایا کہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ دعا?ں کا سلسلہ بھی جاری ہے اور اس حوالے سے پچھلے دنوں امیر اہلسنت مولانا الیاس عطار قادری صاحب نے کورونا وائرس سمیت دیگر امراض اور پریشانیوں سے محفوظ رہنے کیلئے خصوصی دعائیں فرمائی ہیں اور امیر اہلسنت نے غریبوں کی مدد کا ذہن دیتے ہوئے صاحب ثروت افراد سے اپنے ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ دینے کی ترغیب بھی دی اور صاحب حیثیت افراد کوقبل ازوقت زکو ۃ نکال کر غریبوں کی مدد کرنے کا ذہن دیا۔ترجمان دعوت اسلامی مولاناعبدالحبیب عطاری نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو مزید بتایا کہ دعوت اسلامی کے تحت گونگے بہرے افراد کو اشاروں کی زبان میں کرونا وائرس سے بچنے کی احتیاطی تدابیر بھی بتائی گئیں اور اسپیشل افراد کیلئے خصوصی آگاہی کی ویڈیو بھی تیار کی گئی ہے،صدر پاکستان عارف علوی نے دعوت اسلامی کے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کرونا کہ خلاف یہ ہم سب کی جنگ ہے اور ہم نے ملکراس وائرس کا مقابلہ کر کے قوم کو بچانا ہے۔

اپیل

مزید : ملتان صفحہ آخر