کرونا خطرہ پاکستان پوسٹ کا پنشنرز کو واجبات گھروں میں پہنچانے کا اعلان

کرونا خطرہ پاکستان پوسٹ کا پنشنرز کو واجبات گھروں میں پہنچانے کا اعلان

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے پاکستان پوسٹ نے 13 لاکھ پنشنرز کو ان کے واجبات گھروں کی دہلیز تک پہنچانے کا اعلان کر دیا۔وفاقی وزیر مراد سعیدنے کہا ہے پنشنرز کی سلامتی کا پورا احساس ہے، بڑی عمر کے لوگوں کیلئے کرونا نہایت مہلک ہے، بزرگوں کو پنشن کی وصولی کیلئے کسی خطرے میں نہیں ڈالیں گے، وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر 13 لاکھ پنشنرز کو ان کی پنشن گھر کی دہلیز تک  پنچائیں گے، پنشن کی تقسیم کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر /صفحہ آخر