کرونا وائرس کی وبا ہمارے اعمال کا نتیجہ‘ سید ذیشان اختر

کرونا وائرس کی وبا ہمارے اعمال کا نتیجہ‘ سید ذیشان اختر

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) نائب امیر صوبہ جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا ہمارے اپنے اعمال ہی کا نتیجہ ہے۔ آج مشرق و مغرب میں خوف اور دہشت کا عالم ہے۔ اس خوف اور (بقیہ نمبر20صفحہ12پر)

دہشت کو امید اور یقین میں بدلنے کیلئے جماعت اسلامی کی جانب سے رجوع الی اللہ مہم شروع کردی گئی ہے۔ حکمرانوں کو امریکہ و مغرب کی طرف دیکھنے کے بجائے نجات کیلئے اللہ اور اس کے رسول سے مدد اور رجوع الی اللہ مہم کی قیادت کرنی چاہیے کیونکہ اللہ کی رحمت کا دروازہ صرف دعا کی چابی سے ہی کھل سکتا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ کورونا ہائرس سے ایک دوسرے کو ڈرانے اور راشن جمع کرنے کی دوڑ میں لگنے کے بجائے اللہ پر توکل اور جماعت اسلامی کی رجوع الی اللہ مہم کا حصہ بن جائیں کیونکہ کورونا وباء سمیت تمام مصیبتوں سے نجات صرف اللہ کی ذات ہی دے سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کی کرونا وائرس کے حوالے سے ہدایات اپنی جگہ پر مگر ہمارے دین اسلام نے پاکیزگی وطہارت کی سب سے پہلے ہدایات کی ہوئی ہے۔ اسی لئے تو صفائی و پاکیزگی کو نصف ایمان کہا گیا ہے۔

ذیشان اختر

مزید : ملتان صفحہ آخر