ٹویوٹا شو روم میں میلہ با اثر افراد نے انتظامیہ کی وارننگ کچل دی

ٹویوٹا شو روم میں میلہ با اثر افراد نے انتظامیہ کی وارننگ کچل دی

  



ملتان (نیوز رپورٹر) ٹویوٹا شوروم بوسن روڈ انتظامیہ نے نئے کار کے ماڈل کی افتتاحی تقریب کا انعقادکیا ہے اور سینکڑوں افراد مجمع اکٹھا کرکے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہیں تفصیل کے مطابق ملتان سمیت ملک بھر میں کورونا وائرس(بقیہ نمبر9صفحہ12پر)

کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کے لیئے حفاظتی اقدام کے طور پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شادی ہالز، ریسٹورنٹس، ہر نوعیت کے اجتماعات، تجارتی مراکز سمیت پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 کا نفاذ ہونے کے باوجود ٹویوٹا کے نئے ماڈل کی افتتاحی تقریب میں شوروم انتظامیہ کی جانب سے سینکڑوں لوگوں کے اڑدھام نے ضلعی انتظامیہ کے انٹی کورونا اقدامات کو ہوا میں اڑانے سمیت بڑے پیمانے پر لوگوں کی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈالنے کا رسک لیا ہے جو ضلعی انتظامیہ کی مانیٹرنگ اور دفعہ 144 پر عملدرآمد کرانے میں ناکامی کے مترادف ہے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے دفعہ 144 کے نفاذ کی اس طرح پامالی سے شہری حلقوں میں بھی سخت تشویش پائی جارہی ہے اور مختلف تنظیموں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس جیسی موذی بیماری کے سدباب اور شہریوں کے تحفظ کے لیئے اٹھائے گئے اقدامات پر بلاتفریق عملدرآمد کرایا جائے۔

کچل دی

مزید : ملتان صفحہ آخر