تحریک لبیک کے 92کارکن بری فیصلہ حق سچ کی فتح‘ محمد افضل نقشبندی

تحریک لبیک کے 92کارکن بری فیصلہ حق سچ کی فتح‘ محمد افضل نقشبندی

  



ملتان (سٹی رپورٹر))تحریک لبیک پاکستان ملتان سیکورٹی کے سرپرست محمد افضل نقشبندی کو ATCکورٹ لاہور سے بری ہوکر مرکزی دفتر ملتان پہنچنے پر ڈویژنل(بقیہ نمبر22صفحہ12پر)

امیر علامہ محمد مجاہد اسماعیل رضوی و دیگر ذمہ داران نے شاندار استقبال کیا اور مبارکباد پیش کی،تفصیلات کے مطابق 4فروری2019کو دہشتگردی عدالت لاہور میں علامہ حافظ خادم حسین رضوی کی پیشی کے موقعہ پر استقبال اور گاڑیوں پر پھول ڈالنے کے جرم میں 92افرادکو گرفتار کیا گیا تھا جسکا ٹرائل مکمل ہونے کے بعد کل خصوصی عدالت کے جج محترم جسٹس عبد القیوم نے تمام ملزمان کو باعزت بری کر دیا،مجاہد اسماعیل رضوی کا کہنا تھا کہ یہ حق کی فتح ہوئی اور ہم ہمیشہ حق کے ساتھ رہینگے، یہ چند دن کی مشکلیں تھیں جو گزر گئے اور الحمدللہ ہمارے حوصلے پست ہوئے نہ کبھی ہونگے انشا اللّہ،مذید کہا ہمارے کارکنوں پر ہمیشہ جھوٹے مقدمات قائم کئے گئے اور ہر طرح سے دین کا راستہ روکنے کے کوشش کی گئی مگر اب ایسا نہیں چلے گا،ہم قانون کی بالا دستی پر یقین رکھتے ہیں مگر حکمران جماعت اپنی نااہلی کو چھپانے کے لئے حق کی آواز پلند کرنے والوں کو دبا نا چاہتی ہے جبکہ حق کو جتنا دبایا جاتا ہے وہ اتنی شدت اختیار کرتا ہے،اس موقع پر تحریک لبیک پاکستان ملتان ڈویژن کے ناظم اعلیٰ محمد بلال نور رضوی، ملتان کے امیر رانا اصغر قادری،ناظم اعلیٰ زاہد حمید گجر، نائب امیرعبد الطیف مہری, قاری یونس قادری، قاری خدابخش سعیدی،عمیر قریشی۔سکندر بھٹی،حافظ اسلام، محمد وسیم رضوی اور دیگر کثیر تعداد میں ذمہ داران وکارکنان موجود تھے،اور آخر میں ملکی صورتحال میں گتفگر کرتے ہوئے قاری یونس قادری نے کرونا وائرس سے متائثر ہونے والے مسلمانوں کی صیحت یابی کے لئے دعاکرائی،

بری

مزید : ملتان صفحہ آخر