کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے آپسی اختلافات بھلا کر متحد ہونیکی ضرورت‘ ثاقب خورشید

کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے آپسی اختلافات بھلا کر متحد ہونیکی ضرورت‘ ثاقب ...

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی) ایم پی اے پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد ثاقب خورشید نے کہاہے کہ کورونا وائرس کے خطرات سے نمٹنے کیلئے ہم سب کو آپسی اختلافات بھلا کر متحد ہونے کی ضرورت ہے کورونا وائرس سے بچنے کیلئے حکومت کو پہلے اقدامات(بقیہ نمبر10صفحہ12پر)

کرنے چاہئیں تھیں مسلم لیگی چیئرمینز، ناظمین، کونسلرز اور کارکنا ن اپنے اپنے علاقوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ بارے شعور اجاگر کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شاہد نیاز چوہدری،حاجی اقبال بھارہ،چوہدری صفدر گجر،چوہدری آصف،اصغر بھٹی کونسلر، سجاد گجر،طارق گرامی،عمار اعجاز،نادر علی بھٹی، حکیم سعید،ملک سلیم بھارہ،حنیف سندھی،میاں نیرب خورشید میاں آصف خورشید،حاجی رفیق رانا سمیت دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ بس اسٹینڈز پر متاثرہ علاقوں سے آنے والوں کیلئے میڈیکل چیک اپ کی سہولت فراہم کی جائے کورونا وائرس سے آگاہی کیلئے کیبل آپریٹرز سے بھی مدد لی جاسکتی ہے علماء کرام کو چاہئے کہ عوام کو آگاہی دیں جبکہ انتظامیہ کی طرف سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بنایا گیا آئسو لیشن وارڈ دیگر شہریوں کیلئے انتہائی خطرناک ہے ہم آئسولیشن وارڈز کو شہر سے فوری طور پر باہر منتقل کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں کورونا وائرس سے بچنے کیلئے مختلف طبقہ فکر کے افراد جن میں اساتذہ،انجمن تاجران، سول سوسائٹی،وکلاء اور علماء شامل ہیں اس آگاہی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اس خطرناک وائرس کے خلاف جنگ میں ایک منظم اور مضبوط قوم ہونے کا ثبوت دیں اس مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا سہارا بن کر دنیا کو پیغام دیں کہ پاکستانی قوم انتہائی مضبوط قوم ہے اللہ تعالی کے فضل سے ہر طرح کی جنگ لڑنے کی ہمت رکھتی ہے

ثاقب خورشید

مزید : ملتان صفحہ آخر