گھریلو جھگڑے‘ پریشانیاں‘ 3خواتین کی زہر پی کر خود کشی

گھریلو جھگڑے‘ پریشانیاں‘ 3خواتین کی زہر پی کر خود کشی

  



رحیم یار خان (بیورورپورٹ) گھریلو جھگڑوں اور مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر 3 خواتین نے کالاپتھر‘ سپرے اور خواب آور گولیاں کھا کر خود کشی کر لی‘ ۔تفصیل کے مطابق قادر آباد کی رہائشی 15 سالہ آسیہ بی بی‘ کینال کالونی کی 15 سالہ انعم بی بی اور کوٹ سمابہ کی رہائشی 30 سالہ اشرف مائی نے آئے روز کے گھریلو جھگڑوں اور مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ(بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

کالا پتھر‘ زہریلا سپرے اور خواب آور گولیاں کھا لیں‘ حالت غیر ہونے پرورثاء نے طبی امداد کے لئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود تینوں خواتین جانبر نہ ہو پائی اور دم توڑ گئیں جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے 7 افراد کوٹ سمابہ کی 20 سالہ شہینہ بی بی‘ چک 45 کی 15 سالہ اسماء بی بی‘ سکھر اڈا کی 19 سالہ صائمہ بی بی‘بندور کا 24 سالہ محمد اسد‘ ظاہر پیر کا 18 سالہ محمد ارسلان‘ کوٹ سمابہ کا 20 سالہ محمد بلال اور کشمور کا رہائشی 20 سالہ علی گل کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

خود کشی

مزید : ملتان صفحہ آخر