ترنڈہ محمد پناہ‘ ملز مالکان کا ایکا‘ سیل پوائنٹس پر آٹا کی سپلائی بند

ترنڈہ محمد پناہ‘ ملز مالکان کا ایکا‘ سیل پوائنٹس پر آٹا کی سپلائی بند

  



ترنڈہ محمدپناہ(نمائندہ خصوصی) ترنڈہ محمد پناہ شہر میں 3 دن سے سیل پوائنٹس پر آٹا فراہمی کے بعد آٹا کی سپلائی پھر سے بند کر دی گئی شہری آٹا کی تلاش میں خوار ہوگئے محکمہ فوڈ اور مل مافیا نے ایکا کرکے آٹا ہوٹلز اور آٹے کی بلیک میں فروخت میں ملوث اپنے من پسند(بقیہ نمبر12صفحہ12پر)

آٹا ڈیلروں کو آٹا فراہمی جاری جو منہ مانگے داموں آٹا فروخت کر رہے ہیں سرکاری سیل پوائنٹس پر آٹا کی عدم دستیابی پر شہریوں کا احتجاج ڈی سی رحیم یارخان وزیر خوراک پنجاب سے سرکاری سیل پوائنٹس پر وافر مقدار میں آٹا فراہمی کا مطالبہ کیا ہے آٹا کے بحران میں ملوث مل مالکان اور محکمہ فوڈ کے اہلکاروں کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

سپلائی

مزید : ملتان صفحہ آخر