اوورسیز پاکستانی کے ایما پر شہر ی کو ہراساں کرنیکا معاملہ‘ ہائی کورٹ ملتان بنچ نے درخواست نمٹادی

اوورسیز پاکستانی کے ایما پر شہر ی کو ہراساں کرنیکا معاملہ‘ ہائی کورٹ ملتان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (کورٹ رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بنچ نے نے اوور سیز پاکستانی کے ایماء پر شہری کو ہراساں کرنے سے متعلق درخواست کو نمٹاتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ (بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

صدر مظفرگڑھ اور چیئرمین اورسیز پاکستانی کمیشن شعیب اکمل ہاشمی کو ہدایت کی ہے کہ وہ ماورائے قانون فیصلہ کرنے اور سمندر پار پاکستانی کی درخواست پر کسی دوسرے پاکستانی کو ہراساں و پریشان کرنے سے باز رہیں۔ کیونکہ پاکستان میں رہنے والوں کے بھی حقوق ہیں جنہیں سلب نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی کوئی سمندر پار پاکستانی بلاوجہ دباؤ ڈال سکتا ہے۔ اوورسیز سیل میں آئے اور ریلیف حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ شکایت گزار قانون کے مطابق یہ ثابت کرے کہ وہ واقعی سمندر پار پاکستانی ہے۔فاضل عدالت نے کہا کہ محض کسی سمندر پار پاکستانی کے یہ کہنے پر پرچہ درج نہیں ہو سکتا کہ اس کے ساتھ زیادتی ہوئی یا فراڈ ہوا ہے۔ پٹشنر تنویر چشتی نے موقف اختیار کیا کہ اس کے حفیظ انجم آرائیں، محمد طیب اور رضوان احمد کے ساتھ دوستانہ تعلقات تھے انہوں نے کاروبار کے لیے رقم اکٹھی کی بعد ازاں ان کے لین دین کے معاملے پر ناچاکی ہوگئی۔ لوگوں نے پنچایت کی اور ان میں صلح کے بعد تحریری معاہدہ طے کیا گیا۔بعد ازاں حفیظ انجم برطانیہ چلا گیا وہاں اس نے اوورسیز پاکستانی کمیشن کو درخواست دی جس میں وہ رقم کی وصولی سے بھی منحرف ہوگیا اور اس نے درخواست دے دی۔جس پر پٹشنر کو عدالت سے رجوع کرنا پڑا ہے کہ اسے ہراساں و پریشان نہ کیا جائے۔
درخواست