کالے یرقان کا حملہ‘ بزرگ خاتون جاں بحق
رحیم یار خان (بیورورپورٹ) کالے یرقان میں مبتلا 90 سالہ خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی‘ تفصیل کے مطابق چک 56 کی رہائشی 90 سالہ بشیراں بی بی کو کالے یرقان(بقیہ نمبر14صفحہ12پر)
میں مبتلا ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کے لئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود بشیراں بی بی جانبر نہ ہوپائی اور دم توڑگئی جبکہ 5 متاثرین بھٹہ واہن کا رہائشی 45 سالہ گل محمد‘ مڈ درباری کا 32 سالہ شہزاد احمد‘ موضع نوناری کا 38 سالہ فیاض حسین‘ سکھر کا 65 سالہ محمد حسین اور گھوٹکی کا رہائشی 95 سالہ جلال دین کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔